رسائی کے لنکس

” توقع ہے کہ امریکی صدرمسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کریں گے“


” توقع ہے کہ امریکی صدرمسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کریں گے“
” توقع ہے کہ امریکی صدرمسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کریں گے“

امریکی صدر براک اوباما کے ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے دورہ بھارت کے موقع پر پاکستانی عہدیداروں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ خطے میں حل طلب مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل کے بارے میں بھارتی حکام سے بات چیت کریں گے۔

قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات قمر زمان کائرہ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اس توقع کا اظہار کیا کہ امریکی صدر کے دورہ بھارت کے دوران خطے میں طویل المدتی امن کے بارے میں بھی بات ہوگی۔

سینٹ میں قائد ایوان نیئر بخاری نے بتایا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس خطے میں استحکام نہیں آسکتا۔ اُنھوں نے بھی کہا کہ امریکی صدر اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے پاکستان اوربھارت کے درمیان دیرینہ مسئلے کو حل کرانے میں مدد کریں۔ وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ ملک عماداور حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو دورہ بھارت کے دوران بھارتی کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ پامالی پر بھی بات چیت کرنی چاہیئے ۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے رواں ہفتے کہا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں اسٹریٹیجک مذاکرات کاایک اور دور اختتام پذیر ہوا ہے جس میں یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری میں دلچسپی رکھتا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کا انحصار کسی تیسرے ملک سے امریکہ کے روابط پر نہیں۔

ترجمان نے کہا تھا کہ اگر بھارت امریکہ کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے تو پاکستان کو یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے یہ تعلقات جنوبی ایشیا میں امن واستحکام بشمول کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کی کوششوں کو فروغ دیں گے۔

XS
SM
MD
LG