رسائی کے لنکس

پاکستان کا بھارتی آبدوز کا راستہ روکنے کا دعویٰ، بھارت کا انکار


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان نے اپنی سنمدرد حدود کی جانب بڑھتی ہوئی بھارتی آبدوز کو واپس جانے پر مجبور کرنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ بھارت نے اس علاقے میں اپنی کشتیوں کی موجودگی سے انکار کیا ہے۔

پاکستان کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے اپنی سمندری حدود کے قریب جمعہ کو ایک بھارتی آبدوز کی نشاندہی کرنے کے بعد اُسے روک دیا۔

بحریہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ جب تک بھارتی آبدوز واپس اپنی آبی حدود میں نہیں چلی گئی، اُس وقت تک اُس پر نظر رکھی گئی۔

جب کہ بھارتی نیوی نے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

بھارتی بحریہ کے ترجمان کیپٹن ڈی کےشرما نے پاکستانی بیان کو کھلا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں ہماری کشتیاں موجود ہی نہیں ہیں۔

بھارتی بحریہ کے عہدے دار نے کہا کہ بھارتی آبدوز پاکستانی سمندری حدود کے قریب آخر سطح آب پر کیوں جائے گی جب کہ آبدوز کا مقصد ہی دوسروں کی نظروں سے پوشیدہ رہنا ہے، چاہے اس کے مشن کا مقصد خفیہ معلومات اکھٹی کرنا ہو یا کسی جنگی مہم میں حصہ لینا ہو۔

پاکستان اور بھارت کے درمیاں حالیہ مہینوں میں تعلقات میں انتہائی کشیدگی دیکھی گئی۔

دونوں ملکوں کی سرحدی افواج کے درمیان کشمیر میں ’لائن آف کنٹرول‘ کے علاوہ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ و گولہ باری کے تبادلے میں دونوں جانب جانی نقصان ہوا۔

رواں ہفتے کے آغاز پر پاکستانی فوج کی طرف سے بتایا گیا کہ ’لائن آف کنٹرول‘ پر بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے سات پاکستان فوجی مارے گئے۔

جس کے بعد دوطرفہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

XS
SM
MD
LG