رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی: چوکی پر حملے میں 5 افراد ہلاک


خیبر ایجنسی: چوکی پر حملے میں 5 افراد ہلاک

خیبر ایجنسی: چوکی پر حملے میں 5 افراد ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے عہدے داروں نے بتایا کہ یہ حملہ ہفتہ کی شب اکاخیل میں کیا گیا اور اس میں نیم فوجی سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار اور طالبان مخالف لشکر کے چار رضاکار مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز اور مقامی قبائل نے جوابی کارروائی میں 10 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں تک ذرائع ابلاغ کی محدود رسائی کی وجہ سے غیر جانبدار ذرائع سے ان اطلاعات کی تصدیق تقریباً نا ممکن ہے۔

XS
SM
MD
LG