رسائی کے لنکس

آئی ایس آئی کے سربراہ واشنگٹن روانہ


لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا, بائیں، آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے ساتھ ایک فائل فوٹو میں
لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا, بائیں، آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے ساتھ ایک فائل فوٹو میں

پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ سراغ رساں ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ بدھ کو واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا یہ غیر اعلانیہ دورہ ایک ایسے وقت کر رہے ہیں جب ایبٹ آباد میں 2 مئی کو اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی اسپیشل فورسز کی خفیہ کارروائی کے بعد سے دونوں ملکوں کے روابط تناؤ کا شکار ہیں اور حال ہی میں واشنگٹن نے پاکستانی فوج کو دی جانے والی 80 کروڑ ڈالر کی امداد عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے آئی ایس آئی کے سربراہ کے دورہِ امریکہ کی تصدیق کی ہے لیکن اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کے دورے کا مقصد ”انٹیلی جنس اُمور میں تعاون“ پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعلقات رواں سال کے اوائل ہی سے کشیدگی کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ دو پاکستانیوں کی ہلاکت کے سلسلے میں امریکی ایجنسی سی آئی اے سے نجی حیثیت میں منسلک عہدے دار ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری تھی۔

XS
SM
MD
LG