رسائی کے لنکس

پاک ایران دوطرفہ تجارت تین گنا بڑھانے پر اتفاق


ایرانی وزیر تجارت کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات
ایرانی وزیر تجارت کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات

پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجار ت کے حجم کو تین گناہ بڑھانے کے لیے پانچ سالہ اسٹریٹیجک منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کا فیصلہ دونوں ممالک کے وزرائے تجارت کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والی پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں کیا گیا۔

پاکستانی وزیر تجار ت امین فہیم اوراُن کے ایرانی ہم منصب مہدی غضنفری نے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لیے کئی اقدامات تجویز کیے ہیں جن میں پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کے علاوہ ایک دوسرے کے ملکوں کی بنی ہوئی مصنوعات کی نمائشوں کا انعقاد بھی شامل ہے۔

ایران کے وزیر تجارت مہدی غضنفری نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقا ت کی ہے ۔

پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت کا موجودہ حجم 1.2ارب ڈالر ہے۔ دونوں ملکو ں کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیشن کا اجلاس 2009 ء میں تہران میں ہوا تھا ۔

XS
SM
MD
LG