رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تھے اور اظہر علی 52 اور اسد شفیق پانچ رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ کے بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے 106 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا لیکن جلد ہی بلیک ووڈ آٹھ کے انفرادی رنز پر راحت علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستانی باؤلروں یاسر شاہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی زیادہ مزاحمت کیے بغیر پویلین لوٹتے رہے۔

تیسرے دن کے کھیل میں صرف ویسٹ انڈیز کے کپتان ہولڈ ہی نمایاں کارکردگی دکھا سکے جنہوں نے 31 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے چار، راحت علی نے تین اور سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز پراعتماد طریقے سے کیا۔ اس کی پہلی وکٹ 93 کے مجموعی اسکور پر گری جب ابتدائی بلے باز سمیع اسلم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تھے اور اظہر علی 52 اور اسد شفیق پانچ رنز پر کھیل رہے تھے۔

میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 452 رنز بنائے تھے اور اس وقت اسے ویسٹ انڈیز پر اسے 342 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG