رسائی کے لنکس

سابق بریگیڈئیر کے اغواء کی تحقیقات جاری


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

آئی ایس آئی کے اعلیٰ عہدیدار بریگیڈئیر ریٹائرڈ طاہر مسعود اپنے گھر سے دفتر کے لیے روانہ ہوئے تو کچھ فاصلے پر ان کی گاڑی کو روکا گیا اور مزاحمت کرنے پر اغواء کاروں نے ان کے ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار بریگیڈئیر ریٹائرڈ طاہر مسعود کے اغواء کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طاہر مسعود جمعرات کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد میں واقع اپنے گھر سے دفتر کے لیے روانہ ہوئے ہی تھے کہ کچھ فاصلے پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور مزاحمت کرنے پر ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک اور طاہر مسعود کو اغوا کر لیا۔

بریگیڈئیر ریٹائرڈ طاہر مسعود حال ہی میں پاکستانی فوج سے ریٹائر ہوئے تھے لیکن آئی ایس آئی نے ان کی خدمات کنٹریکٹ پر حاصل کر رکھی تھیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے اغواء میں شدت پسند ملوث ہو سکتے ہیں لیکن سرکاری طور پر تاحال اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG