رسائی کے لنکس

اسلام آباد کے مضافات میں بم دھماکا، 50 سے زائد زخمی


یہ دھماکا اسلام آباد کے مضافات میں’چن پیر بادشاہ‘ کے مزار پر جاری عرس کی تقریب کے دوران پہلے سے نصب بارودی مواد میں کیا گیا۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مضافات میں جمعہ کی شب ایک بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پچاس سے زائد افراد میں سے ایک شخص ہفتہ کو زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

یہ دھماکا اسلام آباد کے مضافات میں’چن پیر بادشاہ‘ کے مزار پر جاری عرس کی تقریب کے دوران پہلے سے نصب بارودی مواد میں کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی شدت زیادہ نہیں تھی تاہم لوگوں کی بھیڑ کے درمیان میں دھماکے سے بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔

زیادہ تر زخمیوں کو وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا۔

اُدھر سرکاری میڈیا کے مطابق اسلام آؓباد کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے چھاپے مار کر متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔
XS
SM
MD
LG