رسائی کے لنکس

پولیس کی بھاری نفری نے اس جگہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے جب کہ یہ شخص وفقے وفقے سے ہوائی فائرنگ کر رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حساس علاقے میں ایک مسلح شخص نے معمولات زندگی کو ایک گھنٹے تک مفلوج کیے رکھا اور تاحال اس پولیس حکام اس سے مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں۔

نجی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے مناظر میں جناح ایونیو پر پارلیمنٹ ہاؤس سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر کالے رنگ کی کار میں سوار جدید اسلحہ سے لیس ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی۔ کار میں ایک خاتون اور دو بچے بھی سوار ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے اس جگہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے جب کہ یہ شخص وفقے وفقے سے ہوائی فائرنگ کر رہا ہے۔

تاحال مسلح شخص کے اس اقدام کے محرکات سامنے نہیں آسکا اور نہ ہی پولیس سے ہونے والے بات چیت کی تفصیلات معلوم ہوسکی ہے۔

تاہم وفاقی دارالحکومت کے اس حساس علاقے تک گاڑی میں جدید اسلحے کے ساتھ کسی کے پہنچ جانے پر ناقدین سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان اٹھا رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG