رسائی کے لنکس

اسلام آباد:رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کے مبینہ قاتل گرفتار


فائل فوٹو

فائل فوٹو

مشتبہ دہشت گردوں کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے بھی پیش کیا گیا جس دوران انھوں نے تشدد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق آصف اللہ جان اور عابد نامی دہشت گردوں کو اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترنول سے منگل کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار کیے جانے والوں میں سے ایک نے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کو قتل کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

فرید خان کو رواں ماہ کے اوائل میں خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ہنگو میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا تھا۔ وہ آزاد حیثیت میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن بعد میں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔

مشتبہ دہشت گردوں کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے بھی پیش کیا گیا جس دوران انھوں نے تشدد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔
XS
SM
MD
LG