رسائی کے لنکس

خصوصی شعبے کی بدولت امدادی اشیاء کی موثر فضائی ترسیل


پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیےموجود امریکی ہیلی کاپٹرز
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیےموجود امریکی ہیلی کاپٹرز

مشترکہ کوششوں کے لیے ”جوائنٹ ائیر کوارڈینیشن سیل“ کا قیام ایک بنیاد فراہم کرے گا کہ مستقبل میں کسی بھی طرح کی ہنگامی صورت حال میں محدود وسائل کوکس طرح موثر انداز میں استعمال کیا جائے ۔

سیلاب زدگان تک امدادی سامان کی فضائی ترسیل کے لیے ”پاکستان جوائنٹ ائیر کوارڈینیشن سیل“کے نام سے قائم ایک خصوصی شعبے کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کو موثر بنانے اور اس عمل میں تیزی لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

آفات سے نمٹنے کے لیے قومی ادارے (این ڈی ایم اے)کے چیئرمین ندیم احمد نے 28 اگست کو امدادی سامان کی فضائی ترسیل کے اس خصوصی سیل کی بنیاد ڈالی تھی جس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ ایسے علاقوں میں جہاں امداد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، وہاں امدادی کارروائیوں کے لیے موثر تعاون اوراشیاء کی ترسیل کے عمل میں تیزی لانا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس خصوصی سیل میں این ڈی ایم اے، پاکستانی فوج اور فضائیہ، اقوام متحدہ لاجسٹکس کلسٹر، خوراک کے عالمی ادارے اور امریکہ کے نمائندے شامل ہے۔

بیان کے مطابق خصوصی فضائی سیل میں امریکہ کے نمائندے کرنل Dean Bridger نے کہا ہے کہ اس شعبے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری امدادی سرگرمیوں کو بڑھانے اور کمزوریوں کو کم کرنے کے لیے معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ مشترکہ کوششوں کے لیے ”جوائنٹ ائیر کوارڈینیشن سیل“ کا قیام ایک بنیاد فراہم کرے گا کہ مستقبل میں کسی بھی طرح کی ہنگامی صورت حال میں محدود وسائل کوکس طرح موثر انداز میں استعمال کیا جائے ۔

اس خصوصی فضائی سیل کی وساطت سے فوج اور سویلین تنظیمیں سیلاب زدگان تک امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں کے خاتمے کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری امدادی اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے میں بھی بہتری لائی ہیں۔

بیان کے مطابق امریکی جہاز اور ہیلی کاپٹر اب تک 57لاکھ کلوگرام وزنی امدادی سامان پہنچانے کے علاوہ 20 ہزار افراد کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG