رسائی کے لنکس

جلیل عباس جیلانی امریکہ کے لیے سفیر نامزد


جلیل عباس جیلانی
جلیل عباس جیلانی

جلیل عباس جیلانی سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر تعیناتی سے قبل بیلجیئم، لیگزیمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستانی سفیر کے علاوہ آسٹریلیا میں ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔

پاکستانی عہدیداروں کے مطابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو امریکہ کے لیے سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا منصب مئی میں شیری رحمان کے مستعفی ہونے کے بعد سے گزشتہ پانچ ماہ سے خالی تھا۔

یہ نامزدگی ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب وزیراعظم نوازشریف 23 اکتوبر سے امریکہ کا سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں۔

سرکاری طور پر اس تقرری کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ سفراء کی تعیناتی کا اعلان میزبان ملک کی طرف سے رضا مندی کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔

جلیل عباس جیلانی سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر تعیناتی سے قبل بیلجیئم، لیگزیمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستانی سفیر کے علاوہ آسٹریلیا میں ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔

دریں اثناء پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفیر محمد صادق کو نئی تشکیل پانے والی کابینہ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک عرصے بعد واشنگٹن میں دفتر خارجہ کے عہدیدار کو سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ عموماً اس منصب پر سیاسی وابستگیوں والی شخصیات کا ہی تقرر کیا جاتا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG