رسائی کے لنکس

پاکستانی صحافی شمیم الرحمن کا انتقال


شمیم الرحمن (فائل فوٹو)
شمیم الرحمن (فائل فوٹو)

شمیم الرحمن اپنے چالیس سالہ صحافتی کیریئر میں روزنامہ ڈان کے علاوہ فرانس کے خبررساں ادارے سے بھی وابستہ تھے۔

پاکستان کے ایک سینیئر صحافی شمیم الرحمٰن منگل کی صبح کراچی میں انتقال کرگئے۔

وہ سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے اور اُن کا صحافتی سفر تقریباً چار دہائیوں پر محیط تھا۔

شمیم الرحمن پاکستانی روزنامہ ڈان کے علاوہ فرانس کی نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ سے بھی وابستہ تھے۔

انھیں منگل کی سہ پہر کراچی میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔

شمیم الرحمن کے انتقال پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG