رسائی کے لنکس

کالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد


سندھ اسمبلی
سندھ اسمبلی

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے شدید الفاظ میں اس منصوبے اور اس کی حمایت کرنے والوں پر تنقید کی۔

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کی اسمبلی میں کالا باغ ڈیم منصوبے کے خلاف جمعرات کو ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں اس منصوبے کی شدید مخالفت کی گئی۔

صوبائی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے کالا باغ ڈیم کے منصوبے کے خلاف یہ قرارداد ایوان میں پیش کی تھی۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے شدید الفاظ میں اس منصوبے اور اس کی حمایت کرنے والوں پر تنقید کی۔

کالا باغ ڈیم کا منصوبہ حال ہی میں ایک مرتبہ ملک بھر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے وفاقی حکومت کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی جائے۔

اس متنازع منصوبے کے خلاف صوبہ خیبر پختونخواہ، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں پہلے بھی قرارداد منظور کر چکی ہیں جس کی وجہ سے لگ بھگ تین دہائی پرانے اس منصوبے پر تاحال قومی سطح پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی اپنے ایک حالیہ بیان میں کہہ چکے ہیں کہ قومی اتفاق رائے کے بغیر اس منصوبے پر پیش رفت ملکی مفاد میں نہیں۔
XS
SM
MD
LG