رسائی کے لنکس

کراچی میں فائرنگ سے خوف و ہراس


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ اچانک شروع ہوا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کو اچانک بلااشتعال فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ کاروبار ی مراکز اور دکانیں بند کر دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ اچانک شروع ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں تقریباً ایک ہی وقت اچانک فائرنگ کی وجوہات بتانے سے قاصر ہیں۔

کراچی کے کچھ علاقوں سے گاڑیاں جلانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

جن علاقوں سے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں ان میں بفرزون، نارتھ کراچی ، سہراب گوٹھ، شفیق موڑ، گلستان جوہر، ملیر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا اور دیگر شامل ہیں۔

فائرنگ اور خوف و ہراس کے بعد اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی۔
XS
SM
MD
LG