رسائی کے لنکس

کراچی میں ہلاکتوں میں اضافہ ، شہر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت


کراچی میں ہلاکتوں میں اضافہ ، شہر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت
کراچی میں ہلاکتوں میں اضافہ ، شہر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ یا ہدف بنا کر ہلاک کرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 سے تجاوز کر گئی ہے اور شہر کے بعض علاقوں میں صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔ پاکستان کے تجارتی مرکز اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس اور رینجرزکے چھاپوں میں درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے چوکیاں بنا کر تلاشی کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔

گذشتہ روز شہر میں امن وامان کی صورت حال پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے اعلان کیا تھا کہ امن و امان کے قیام کے لیے شہر میں تعینات رینجرز کو آئندہ30 دن کے لیے چھاپے مارنے اور گرفتاریاں کرنے کے خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں ۔

کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی عہدیداروں نے متحدہ قومی موومنٹ پر ان واقعات میں ملوث ہونے کا الزام لگایاہے لیکن متحدہ قومی موومنٹ اس سے انکار کرتی ہے ۔ واضح رہے کہ بدھ کی شام سے شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG