رسائی کے لنکس

کراچی: فائرنگ سے چار افراد ہلاک


ہلاک ہونے والوں کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتایا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے اپنے کارکنوں کی ہلاکت کے معاملے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اجاگر کیا۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں بدھ کو نا معلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے ان چاروں افراد کو ایک گاڑی سے اتارنے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا اور ان کی لاشیں بدھ کو ملیرکے علاقے سے ملیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اس کے کارکن تھے۔

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے اپنی جماعت کے کارکنوں کی ہلاکت کے معاملے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اجاگر کیا۔

اُدھر اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم نے جمعرات کو کراچی سمیت صوبہ سندھ میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
XS
SM
MD
LG