رسائی کے لنکس

ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت چار ہلاک


 رکن صوبائی اسمبلی منظر امام

رکن صوبائی اسمبلی منظر امام

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی منظر امام کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی منظر امام کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں رکن سندھ اسمبلی منظر امام اور ان کے محافظوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کے اس واقعہ کو بزدلانہ کارروائی اور شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ۔

ان ہلاکتوں کے بعد کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں صورت حال کشیدہ ہو گئی جب کہ اورنگی ٹاؤن میں کاروبار مراکز بند کر دیئے گئے۔

اس سے قبل 2010ء میں بھی ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر کو بھی قتل کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG