رسائی کے لنکس

کراچی: فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حکام کے مطابق تھانہ پریڈی کے ایس ایچ او اعجاز خواجہ جمعرات کی دوپہر اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ ڈیفنس کے قریب اختر کالونی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس انسپکٹر کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق تھانہ پریڈی کے ایس ایچ او اعجاز خواجہ جمعرات کی دوپہر اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ ڈیفنس کے قریب اختر کالونی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔

پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ "فائرنگ سے اعجاز خواجہ کی گاڑی سڑک ( کو تقسیم کرنے والے بلاک) سے جا ٹکرائی، ایک حملہ آور پیدل اس کی طرف آیا اور اس نے اعجاز خواجہ پر فائرنگ کی جو کہ مہلک ثابت ہوئی۔ حملہ آور اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔"

زخمی ایس ایچ او کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور تاحال اس حملے کے اصل محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

اس سے قبل بھی تھانہ پریڈی سے تعلق رکھنے والے دو پولیس افسران کو ایسے ہی حملوں میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔

گزشتہ سال ایس ایچ او غضنفر کاظمی کو بھی دفتر سے گھر جاتے ہوئے انکلسریا اسپتال کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا تھا جب کہ 2013ء میں آغا اسد کو داؤد پوتا روڈ پر سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG