رسائی کے لنکس

کراچی: سابق سپرنٹنڈنٹ جیل قاتلانہ حملے میں ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں حالیہ ہفتوں میں پولیس افسران پر ہلاکت خیز حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں دو انسپکٹروں کو ہدف بنا کر قتل بھی کیا جا چکا ہے۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کے ایک سابق اعلیٰ افسر کو ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق حیدر آباد جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر کو کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

ان کی کار پر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے اعجاز حیدر ہلاک جب کہ ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں حالیہ ہفتوں میں پولیس افسران پر ہلاکت خیز حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں دو انسپکٹروں کو ہدف بنا کر قتل بھی کیا جا چکا ہے۔

شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لیے پولیس اور رینجرز نے ستمبر 2013ء سے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے جس سے حکام کے بقول ماضی کی نسبت شہر میں وارداتوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔

لیکن حالیہ دنوں خصوصاً بدھ کو کراچی میں صفورا چورنگی میں اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والوں کی بس پر ہوئے ہلاکت خیز حملے کے بعد یہاں بھی شر پسند عناصر کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کا کہا گیا ہے۔

بس پر حملے میں کم ازکم 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کی امریکہ سمیت دنیا بھر سے مذمت کی گئی۔

XS
SM
MD
LG