رسائی کے لنکس

کراچی میں جزوی ہڑتال

منگل کو مذہبی رہنما پر فائرنگ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا ایک منظر
منگل کو مذہبی رہنما پر فائرنگ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا ایک منظر

ہڑتال کی کال مذہبی جماعت اہلسنت والجماعت نے اپنے ایک رہنما پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف دی تھی جب کہ صوبہ سندھ کے بعض دیگر شہروں میں سوگ کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں بدھ کو جزوی طور پر ہڑتال کے باعث معمولات زندگی متاثر رہے۔

ہڑتال کی کال مذہبی جماعت اہلسنت والجماعت نے اپنے ایک رہنما پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف دی تھی جب کہ صوبہ سندھ کے بعض دیگر شہروں میں سوگ کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

ایک روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے مولانا اورنگزیب فاروقی پر گلشن اقبال کے علاقے میں فائرنگ کی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے میں تین پولیس اہلکاروں کے علاوہ مولانا کا محافظ اور ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

جامعہ کراچی نے شہر کے حالات کے پیش نظر بی اے، بی ایس سی کے بدھ کو ہونے والے امتحانی پرچے ملتوی کردیے۔

ادھر شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے لوگوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی ایک روز قبل شہر میں امن و امان کی صورتحال اور ہڑتال کی کال کے تناظر میں بدھ کو گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کا اعلان کیا تھا۔

دریں اثنا کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی میں دھماکے سے کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے سے قریب کھڑی کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ رینجرز اور پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
XS
SM
MD
LG