رسائی کے لنکس

کرک:شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ، سات ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشتبہ شدت پسندوں نے معمول کے گشت میں مصروف پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے دو اہلکاروں سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا۔

پاکستان کے شمال مغرب میں جمعرات کی صبح پولیس اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں یہ واقعہ بابری بانڈہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مشتبہ شدت پسندوں نے معمول کے گشت میں مصروف پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے دو اہلکاروں سمیت تین افراد کو ہلاک کردیا۔

پولیس نے جوابی کارروائی کرکے چار شدت پسندوں کو مار گرایا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

خیبر پختونخواہ اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں حالیہ دنوں میں ایسی پرتشدد کارروائیوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
XS
SM
MD
LG