رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر کے سابق صدر سردار قیوم انتقال کر گئے


سردار قیوم (فائل فوٹو)

سردار قیوم (فائل فوٹو)

سردار قیوم پہلی بار 1956ء میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ جس کے بعد وہ 1971 اور 1985 میں بھی اس منصب پر فائز ہوئے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق صدر سردار عبدالقوم خان طویل علالت کے باعث جمعہ کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 91 برس تھی۔

وہ کشمیر کی اولین سیاسی جماعت ملسم کانفرنس کے رہبر اعلیٰ بھی تھے جب کہ ان کا شمار کشمیر میں تحریک آزادی کے بانی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک عرصے سے سانس کے عارضے سمیت مختلف امراض کا شکار تھے۔

سردار قیوم پہلی بار 1956ء میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ جس کے بعد وہ 1971 اور 1985 میں بھی اس منصب پر فائز ہوئے۔

نوے کی دہائی میں اس خطے کے وزیراعظم بھی رہے۔

پاکستانی کشمیر کی سیاست میں کئی دہائیوں تک سرگرم رہنے والے سردار قیوم کے صاحبزادے سردار عتیق بھی اس علاقے کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے سردار قیوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG