رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 20 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جمرود کے علاقے داوتوئی میں اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اور اسے لڑاکا طیاروں کی مدد بھی حاصل تھی۔

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر میں سکیورٹی فورسز نے مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے کم ازکم 20 کو ہلاک اور 14 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق جمرود کے علاقے داوتوئی میں اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اور اسے لڑاکا طیاروں کی مدد بھی حاصل تھی۔

طیاروں نے مبینہ شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا اور اس میں 20 شدت پسند ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز یا مشتبہ شدت پسندوں کی طرف سے ایک دوسرے کے جانی نقصانات کے دعوؤں کی تصدیق آزاد ذرائع سے ممکن نہیں کیونکہ ان علاقوں میں میڈیا کے نمائندوں کی رسائی تقریباً ناممکن ہے۔

خیبر ایجنسی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور حکام حالیہ مہینوں میں پشاور اور اس کے گرد و نواح میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کا ذمہ دار اس قبائلی علاقے میں چھپے شدت پسندوں کو ٹھہراتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG