رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی: خودکش دھماکے میں پانچ جنگجو ہلاک


سرکاری عہدیداروں اور عسکریت پسندوں کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کو طالبان جنگجوؤں کے ایک گروپ نے اپنے مخالف گروہ لشکر اسلام کے مرکز پر خودکش حملہ کیا جس میں پانچ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سرگرم لشکر اسلام اور اس کے مخالف گروپ کے درمیان ماضی میں بھی جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ قبائلی علاقے کے ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے پانچوں جنگجوؤں کا تعلق لشکر اسلام سے تھا۔

جب کہ لشکر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ان کے گروپ کے چھ جنگجو اور دو راہگیر ہلاک ہو ئے ہیں۔

مارچ کے اوائل میں بھی وادی تیراہ ہی میں لشکر اسلام پر حملے میں 23 جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG