رسائی کے لنکس

سردار مہتاب عباسی نے رواں ہفتے خیبر پختونخواہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا، وہ ایبٹ آؓباد سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب احمد خان عباسی کو شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے مہتاب عباسی کو گورنر مقرر کرنے کی سمری پر صدر ممنون حسین نے دستخط کر دیئے ہیں۔

ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ مہتاب عباسی اس عہدے کا حلف کب اُٹھائیں گے۔

سردار مہتاب عباسی نے رواں ہفتے خیبر پختونخواہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا، وہ ایبٹ آؓباد سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

مہتاب عباسی خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر تھے۔ وہ 1997 میں صوبے کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل رواں ہفتے خیبر پختونخواہ کے گورنر انجینئر شوکت اللہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ اُنھیں فروری 2013 میں گورنر مقرر کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG