رسائی کے لنکس

مشتبہ عسکریت پسندوں نے متعددافراد کو اغواء کرلیا


مشتبہ عسکریت پسندوں نے متعددافراد کو اغواء کرلیا
مشتبہ عسکریت پسندوں نے متعددافراد کو اغواء کرلیا

اطلاعات کے مطابق قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقے سے ہفتے کے روز بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے ملازمین سمیت 60افراد کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے اغواء کرلیا ہے۔

اغواء ہونے والے افراد مختلف گاڑیوں میں سوار ہوکر قافلے کی شکل میں آرہے تھے کہ کرم ایجنسی اور ہنگو ضلع کے سرحدی علاقے چپڑی موڑ کے قریب انھیں اغواء کیا گیا۔

کوہاٹ کے کمشنر خالد خان اورکزئی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اغواء ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہے جس میں الیکٹرکمپنی کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اغواء کیے جانے والے افراد میں سے ایک اغواکاروں کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

کمشنر کے بقول اس واردات کا مقصد انتظامیہ کی جانب سے کرم ایجنسی میں متحارب مذہبی فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ مغویان کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ ہنگو اور کرم ایجنسی سے ملحقہ کرم ایجنسی میں گذشتہ مارچ کے اواخر سے سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ اس کارروائی میں حکام کے بقول اب تک سینکڑوں جنگجوؤں کو ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں تاہم اس علاقے میں دہشت گردی کے واقعات تواتر سے ہوتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG