رسائی کے لنکس

ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ سے انتخابی مہم میں شامل دو افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کے مطابق ایک آزاد اُمیدوار کے حامی گاڑی میں جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے اُن پر فائرنگ شروع کر دی۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی مہم میں مصروف دو افراد نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ایک آزاد اُمیدوار کے حامی گاڑی میں جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے اُن پر فائرنگ شروع کر دی۔

ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع پولیس افسر سہیل خالد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ علاقے میں مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

فائرنگ کے اس واقع کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے اُمیدوارں نے سلامتی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک روز قبل اتوار کو وادی سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایک مقامی رہنماء کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جب کے اس کے چند گھنٹوں بعد ہی چارسدہ میں اسی جماعت کی ایک انتخابی ریلی پر بھی بم حملہ کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG