رسائی کے لنکس

کوہاٹ: بم دھماکے میں تین ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پولیس کے مطابق یہ بم حملہ ’کچا پکا‘ نامی علاقے میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں پر کیا گیا۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں جمعرات کو ایک بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے نواح میں ’کچا پکا‘ نامی علاقے میں اس بم حملے کا ہدف شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد تھے۔

دھماکے سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد دکانوں اور گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

ضلعی پولیس افسر دلاور بنگش نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ دیسی ساختہ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جس میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

یہ علاقہ ہنگو اور قبائلی ایجنسی اورکزئی سے ملحقہ ہے اور یہاں پہلے بھی شدت پسند اکثرو بیشتر ہلاکت خیز حملے کرتے رہتے ہیں۔

گزشتہ اتوار کو ہنگو میں ایک قبائلی رہنما پر ہونے والے خودکش بم حملے میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور درجن کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG