رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی: بم دھماکے میں دو اہلکار ہلاک


کرم ایجنسی: بم دھماکے میں دو اہلکار ہلاک
کرم ایجنسی: بم دھماکے میں دو اہلکار ہلاک

قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں ہفتہ کو ایک بم دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ وسطی کرم کے علاقے جوگئی میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ سڑک میں نصب بم سے انھیں نشانہ بنایا گیا۔

کرم ایجنسی میں رواں ہفتے شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں کل آٹھ اہلکار ہلاک اور 22 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ 25 جنگجو بھی ان جھڑپوں میں مارے گئے۔

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں میڈیا کی محدود رسائی ہونے کے باعث وہاں پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق تقریباً ناممکن ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG