رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی: سرحد پار سے شدت پسندوں کا حملہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

لوئر کرم کے علاقے میں جمعرات کی صبح سرحد پار سے شدت پسندوں نے ایک چوکی پر حملہ کیا اور پاکستانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے پسپا کردیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں افغانستان سے آنے والے شدت پسندوں نے ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں کم از کم ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق لوئر دیر کے علاقے علی زئی میں جمعرات کی صبح سرحد پار سے آنے والے شدت پسندوں نے ایک سرحدی چوکی پر حملہ کیا لیکن پوسٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے پسپا کر دیا۔

اس کارروائی میں چار شدت پسند مارے گئے جب کہ پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پاکستانی حکام یہ کہتے آئے ہیں کہ سرحد پار افغانستان سے شدت پسند پاکستانی علاقوں میں سکیورٹی چیک پوسٹوں اور دیہاتوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر دراندازی کے ایسے واقعات کشیدگی کا سبب بنتے رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی پاکستان نے کہا تھا کہ افغان سرحد سے آنے والے شدت پسندوں کی دراندازی کو روکنے کے لیے کارروائی کی گئی۔

لیکن افغان حکومت کا الزام ہے کہ پاکستانی فوج کی اس کارروائی کے دوران اس کے سرحدی صوبے کنٹر میں گولے گرے اور اس کے بعد افغانستان نے اپنے ایک فوجی وفد کا دورہ پاکستان بھی منسوخ کر دیا تھا

تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر گولہ باری نہیں کی گئی اور افغانستان کے ردعمل کو ضرورت سے زائد قرار دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG