رسائی کے لنکس

لاہور: آتشزدگی پر قابو پالیا گیا، آٹھ ہلاک

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی عمارت کی ساتویں منزل پر جمعرات کی دوپہر آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے مرکزی شہر لاہور کے ایک پلازہ میں لگنے والی آگ پر جمعہ کی صبح قابو پا لیا گیا جب کہ اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی عمارت کی ساتویں منزل پر جمعرات کی دوپہر آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس دوران عمارت میں موجود متعدد افراد دھوئیں اور آگ کی وجہ سے پھنس کر رہ گئے۔ چند لوگ اپنی جان بچانے کی کوشش میں بلند عمارت سے زمین پر آگرے۔

امدادی کارروائیوں میں فوج کے ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں اس سے قبل بھی کثیرالمنزلہ عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن جدید آلات کی عدم دستیابی کے باعث آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں میں تاخیر جانی و مالی نقصانات میں اضافے کا سبب رہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG