رسائی کے لنکس

لاہور: مسجد کی چھت گرنے سے کم ازکم نو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں لیکن چھت کا لینٹر ان افراد پر گرنے کی وجہ سے خدشہ ہے مزید افراد بھی زندگی کی بازی ہار سکتے ہیں۔

پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ایک مسجد کی چھت گرنے سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اب بھی متعدد لوگ ملبے تلے دبے ہیں۔

اس حادثے کے وقت نمازیوں کی ایک بڑی تعداد نماز ظہر کے لیے مسجد میں موجود تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ مسجد حالیہ بارشوں کے باعث متاثر ہو ئی تھی اور منگل کو نماز ظہر کے وقت اس کی چھت گر گئی جس کے باعث مسجد میں موجود افراد ملبے تلے د ب گئے۔

امدادی ادارے "ریسکیو 1122" کے ایک عہدیدار رضوان چودھری نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اب تک نو لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں لیکن چھت کا لینٹر ان افراد پر گرنے کی وجہ سے خدشہ ہے مزید افراد بھی زندگی کی بازی ہار سکتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں درجنوں افراد چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG