رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی: وادی راجگال میں آپریشن جاری ’11 دہشت گرد ہلاک‘


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوج کے بیان کے مطابق یہ کارروائیاں وادی راجگل کے علاقوں بابر کوچاک، نرے ناؤ اور تور سپار میں کی گئیں۔

افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائی جاری ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعرات کو گئی فضائی و زمینی کارروائی میں 11 دہشت گرد مارے گئے جب کہ اُن کے آٹھ ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں وادی راجگل کے علاقوں بابر کوچاک، نرے ناؤ اور تور سپار میں کی گئیں۔

پاکستان فوج نے رواں ہفتے افغان سرحد کے قریب واقع راجگل کی وادی میں فوجی دستوں کی تعداد میں اضافے کرتے ہوئے مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا جس کا مقصد اس علاقے میں موجود دروں اور دشوار گزار راستوں کے ذریعے دہشت گردوں کو آمد و رفت کو روکنا ہے۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رواں ماہ ہونے والے خودکش حملے کے بعد ملک بھر میں ناصرف قانون ںافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے بلکہ افغان سرحد سے متصل قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے دور افتادہ وادی راجگال میں فضائی اور زمینی کارروائیوں میں بھی شروع کر دی گئی۔

8 اگست کو کوئٹہ کے ایک سول اسپتال میں ہوئے حملے میں ستر سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG