رسائی کے لنکس

لاہور: سابق ایڈووکیٹ جنرل کی گاڑی پر فائرنگ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے اشتراوصاف کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ سابق ایڈووکیٹ جنرل کے محافظوں کی فوری جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے سابق ایڈووکیٹ جنرل پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں ہفتہ کی دوپہر گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے اشتر اوصاف کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل کے محافظوں کی فوری جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

حملے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

حالیہ مہینوں میں ایک بار پھر پاکستان کے مختلف شہروں میں وکلاء کو ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات رونما ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بینظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کے وکیل چودھری ذوالفقار مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جب کہ کراچی میں بھی ایک وکیل کوثر ثقلین کو ان کے دو بچوں سمیت گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG