رسائی کے لنکس

پاکستان: معروف گلوکارہ زبیدہ خانم انتقال کر گئیں


مرحومہ زبیدہ خانم
مرحومہ زبیدہ خانم

ماضی کی مشہور و معروف گلوکارہ زبیدہ خانم نے اردو اور پنجابی فلموں کیلئے بے شمار گیت گائے جو آج بھی مقبول ہیں۔

پاکستان کی معروف گلوکارہ زبیدہ خانم لاہور میں انتقال کرگئیں۔ زبیدہ خانم کچھ عرصے سے علیل تھیں۔

زبیدہ خانم ہفتے کی رات دل کا دورہ پڑنے سے دنیا چھوڑ گئیں۔


گلوکارہ زبیدہ خانم نے 1951ء میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز پاکستانی فلم 'بلو' سے کیا۔ زبیدہ خانم پاکستان فلم انڈستڑی کی معروف گلوکارہ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں جن کے کئی گیتوں نے انہیں شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا۔

انہوں نے بے شمار اردو اور پنجابی فلموں کیلئے گیت گائے جن کا شمار آج بھی مقبول گیتوں میں کیا جاتا ہے۔


زبیدہ خانم نے کوئی شہری بابو، باغی، سولہ آنے، جٹّی اور شیخ چلی جیسی مشہو فلموں میں گانے گائے۔ زبیدہ خانم میں کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

زبیدہ خانم نے معروف کیمرہ مین ڈائیریکٹر ریاض بخاری سے رشتہ ِازدواج میں بندھنے کے بعد فن ِگائیکی کو خیر بار کہہ دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG