رسائی کے لنکس

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان


گزشتہ کئی دنوں سےپنجاب کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے پس منظر میں وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے ہنگامی اقدامات کے بعد ہفتے کو پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی ’پیپکو‘ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کم ہوکر 3600 میگا واٹ رہ گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔

حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارتی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی کمی تو موجود ہے مگر ان کے بقول اس معاملے سے کچھ جماعتیں سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن عظمیٰ بخاری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن پر براہ راست الزام عائد کیا اور کہا کہ اس جماعت کے رہنما خود مظاہرے کروارہے ہیں بلکہ توڑ پھوڑ میں شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے عہدیدار اس امر کی پرزور تردید کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مظاہرین کو توڑ پھوڑ سے روکتی ہے اور محض پرامن احتجاج کی ترغیب دیتی ہے۔

XS
SM
MD
LG