رسائی کے لنکس

سندھ میں بلدیاتی انتخابات 90 دن میں کرانے کا حکم


سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو حکم دیا ہے کہ 90 دن میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرائے۔

عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے جمعہ کو اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو بھی ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات منعقد کرنے کے لیے انتظامات کرے۔

صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کے سابق ناظم سید ناصر شاہ نے بلدیاتی نظام تحلیل کرنے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں متعارف کرائے گئے بلدیاتی نظام کو موجودہ حکومت نے تحلیل کر دیا تھا اور ناصر شاہ نے عدالت میں دائر اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کو موخر نہیں کا جا سکتا۔

XS
SM
MD
LG