رسائی کے لنکس

مالاکنڈ: لیویز کی چوکی پر فائرنگ، دو اہلکار ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حملے کے وقت چوکی میں پانچ اہلکار موجود تھے جن میں سے دو ہلاک ہوگئے۔ دیگر نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

پاکستان کے شمال مغرب میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز کی چوکی پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق ضلع مالاکنڈ کے علاقے سخا کوٹ میں بدھ کو علی الصبح نامعلوم مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں کی مدد سے چوکی پر حملہ کیا۔

حملے کے وقت چوکی میں پانچ اہلکار موجود تھے جن میں سے دو ہلاک ہوگئے۔ دیگر نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی لیکن تاحال واقعے میں ملوث عناصر کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

مالاکنڈ میں پانچ سال قبل طالبان شدت پسندوں کا خاصا اثرورسوخ رہا لیکن 2009ء میں ان علاقوں میں فوج کی بھرپور کارروائی کے بعد یہاں حکومت کی عملداری بحال ہوئی۔

مالاکنڈ میں اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

دریں اثناء بدھ کو مالاکنڈ کے نزدیک واقع علاقے سوات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کردیا۔

یہ واقعہ باڑا بانڈی کے علاقے میں پیش آیا اور مرنے والوں میں ایک مقامی امن کمیٹی کا رکن بھی شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG