رسائی کے لنکس

نیش اسکواش کپ ٹورنامنٹ ماریہ طور نے جیت لیا


ماریہ طور (تصویر بشکریہ نیش کپ)
ماریہ طور (تصویر بشکریہ نیش کپ)

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی ماریہ طور پکئی وزیر کے کیریئر میں یہ تیسرا ویمن اسکوائش ایسوسی ایشن ٹائٹل ہے۔

پاکستان کی اسکوائش سٹار ماریہ طور نے کینیڈا میں ہونے والے نیش کپ خواتین ٹورنامنٹ جیت لیا۔

فائنل میں انھوں نے ہالینڈ کی میلوو وین کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

انھوں نے پہلا سیٹ تیرہ، گیارہ سے جیتا اور اس کے بعد جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرا سیٹ گیارہ، تین جب کہ تیسرا گیارہ، نو جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی ماریہ طور پکئی وزیر کے کیریئر میں یہ تیسرا ویمن اسکوائش ایسوسی ایشن ٹائٹل ہے۔

میچ میں فتح کے بعد ماریہ طور کا کہنا تھا کہ یہ جیت ان کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ان کے بقول ہر جیت انھیں اپنی منزل کے قریب لے جارہی ہے۔
XS
SM
MD
LG