رسائی کے لنکس

بنوں پولیس تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنوں قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے قریب واقع ہے اور شدت پسند اس علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں منگل کی صبح پولیس تھانے کے قریب ایک خودکش دھماکے اور مشتبہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکاروں سمیت کم ازکم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

جنوبی ضلع بنوں میں مقامی پولیس نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے تھانے کے باہر خود کو جسم سے بندھے بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے بعد مشتبہ شدت پسندوں نے تھانے پر فائرنگ کی۔

دھماکے سے تھانے اور قرب و جوار کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بنوں قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے قریب ہے اور اکثر شدت پسند اس ضلع میں پولیس تنصیبات پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

رواں سال کے اوائل میں بنوں میں واقع جیل پر طالبان شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جس سے یہاں قید لگ بھگ 384 ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ ان قیدیوں میں کم ازکم 20 انتہائی مطلوب قیدی بھی شامل تھے۔
XS
SM
MD
LG