رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی: جھڑپ میں چار 'دہشت گرد' اور تین اہلکار ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

شدت پسندوں نے خاصہ دار فورس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں مشتبہ شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں خاصہ دار فورس کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ حکام کے مطابق کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے۔

حکام کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے سور کمر نامی علاقے میں مشتبہ شدت پسندوں نے خاصہ دار فورس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

جب کہ زخمی ہونے والے آٹھ اہلکاروں میں سے ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑا۔

سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔

رواں ہفتے ہی خیبر ایجنسی میں پاکستانی فوج نے فضائی کارروائی کر کے درجنوں مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس علاقے میں پہلے بھی سکیورٹی فورسز پر مشتبہ شدت پسند ہلاکت خیز حملے کرتے رہے ہیں۔

پاکستان فوج نے رواں ماہ کے وسط سے شمالی وزیرستان میں ملکی و غیر ملکی شدت پسندوں کے خلاف بھرپور فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے جس میں ازبک جنگجوؤں سمیت لگ بھگ تین سو شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG