رسائی کے لنکس

ایشیا کپ کا فائنل ہارنے پر افسوس ہے: مصباح الحق


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ( فائل فوٹو )
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ( فائل فوٹو )

مصباح الحق نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ اچھا میچ ہوا جس میں کھلاڑیوں نے بہت محنت کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انھیں ایشیا کپ کا فائنل ہارنے پر افسوس ہے لیکن اُن کے بقول ٹیم بڑی محنت سے کھیلی۔

مصباح الحق نے یہ بات بنگلہ دیش میں ایشیا کپ میں شرکت کے بعد پیر کو وطن واپسی پر لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے اہم مقابلوں میں ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی اور کئی اہم مواقع پر کیچ ڈراپ ہوئے۔

’’آسان ٹور نہیں تھا خاص طور پر فاسٹ باؤلرز کے لیے۔ آپ کو پتا ہے کہ یہاں کی جو (موسم کی صورت حال ہے) ان میں ویسے بھی بہت مشکل ہوتا ہے فاسٹ باؤلرز کے لیے باؤلنگ کرنا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ اچھا میچ ہوا اور کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا‘‘۔

ہفتہ کو بنگلہ دیش کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
XS
SM
MD
LG