رسائی کے لنکس

مصباح اور یونس کے کریئر کی آخری ٹیسٹ اننگز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پہلے مصباح اور پھر یونس خان جب آؤٹ ہو کر پویلیں کے لیے پلتے تو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے انداز میں انھیں "گارڈ آف آنر" پیش کیا۔

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور مایہ ناز بلے باز یونس خان اپنے اپنے کریئر کی آخری اننگز کھیل کر جب پویلین لوٹے تو نہ صرف قومی ٹیم بلکہ حریف ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے بھی انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

ہفتہ کو ڈومینیکا میں کھیلے جا رہے ہے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز میں 42 سالہ مصباح الحق صرف دو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مصباح الحق نے گزشتہ ماہ ہی اعلان کیا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار انفرادی رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز یونس خان کی بھی یہ آخری کرکٹ سیریز ہے اور دوسری اننگز میں وہ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پہلے مصباح اور پھر یونس خان جب آؤٹ ہو کر پویلیں کے لیے پلتے تو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے انداز میں انھیں "گارڈ آف آنر" پیش کیا۔

مصباح الحق نے پاکستان کی طرف سے 75 ٹیسٹ میچوں میں 5222 رنز اسکور کیے جس میں دس سینچریاں بھی شامل ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور ناقابل تسخیر 161 رنز ہے۔

39 سالہ یونس خان پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 118 میچوں میں دس ہزار ننانوے اسکور بنا رکھے ہیں جس میں 34 سینچریاں بھی شامل ہیں۔

ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 313 رنز ہے۔

یونس بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG