رسائی کے لنکس

پاکستان: امریکی میزائیل کے حملے میں چار افراد ہلاک


پاکستان: امریکی میزائیل کے حملے میں چار افراد ہلاک

پاکستان: امریکی میزائیل کے حملے میں چار افراد ہلاک

پاکستانی انٹیلی جینس کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ ملک کے گڑبڑ والے شمال مغربی قبائیلی علاقے میں مشتبہ طور پر امریکی میزائیل کے ایک حملے میں کم سے کم چار جنگجو ہلاک ہوگئے۔

یہ حملہ بدھ کے روز افغان سرحد سے ملحق شمالی وزیرستان کے شہر میران شاہ کے قریب ہوا۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ مشتبہ طور پر امریکہ کے ایک بے پائلٹ طیارے نے ایک ایسی موٹر گاڑی پر دو میزائیل فائر کیے تھے، جس میں طالبان جنگجو سوار تھے۔

پاکستان کے قبائیلی علاقوں میں امریکہ کی جانب سے میزائیلیوں کے درپردہ حملوں میں طالبان اور القاعدہ کے چوٹی کے کمانڈروں کو ہدف بنایا جاتا رہا ہے۔ امریکی عہدے دار اس قسم کے حملوں پر سرکاری طور پر تبصرہ نہیں کرتے۔

پاکستانی عہدے دار ان حملوں پر برسرِ عام احتجاج کرتے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہےکہ اس قسم کے حملے عام لوگوں کو برہم کرتے ہیں اور ان سے پاکستانی طالبان کے خلاف ملک کی فوجی مہم کو نقصان پہنچتا ہے۔

بدھ کے روز ہی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یا آئى ایم ایف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے 11 ارب30 کروڑ ڈالر کے قرض کی اگلی قسط تین مئى کو بورڈ کی ایک میٹنگ میں جاری کردے گا۔

وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ بجٹ کے خسارے کو 5.1 فیصد کے قریب رکھنا چاہتے ہیں۔

آئى ایم ایف ، پاکستان میں نقد رقم کی گردش کو بڑھانے اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے مقصد سے پچھلے سال طے پانے والے ایک سمجھوتے کے تحت قرض کی تقریباً نصف رقم فراہم کرچکا ہے۔

XS
SM
MD
LG