رسائی کے لنکس

کروز میزائل کا کامیاب تجربہ


کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے جمعرات کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے کروز میزائل حتف 7(بابر)کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیاہے کہ مقامی سطح پر تیار کیا گیا یہ میزائل 600کلومیٹر تک درست نشانہ لگانے اور ہر طرح کے جدید ہتھیارلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ جنرل وائیں نے کہا کہ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے اسٹریٹیجک پروگرام کو جاری رکھنے کے بارے میں پرعزم ہے۔

XS
SM
MD
LG