رسائی کے لنکس

مہمند ایجنسی میں جھڑپ ’سات دہشت گرد ہلاک‘


فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک مختصر بیان کے مطابق یہ جھڑپ ہفتہ کو ہوئی اور مارے جانے والے شدت پسندوں کی لاشیں قبائلی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں ایک جھڑپ میں سات مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک مختصر بیان کے مطابق یہ جھڑپ ہفتہ کو ہوئی اور مارے جانے والے شدت پسندوں کی لاشیں قبائلی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

جھڑپ کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اگرچہ اس وقت قبائلی علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دو بڑے فوجی آپریشن جاری ہیں لیکن پاکستانی فوج دیگر قبائلی علاقوں میں بھی عسکریت پسندوں کے خلاف بھی کارروائی میں مصروف ہے۔

رواں ہفتے جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاکستانی فوج کی فضائی کارروائیوں میں 25 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG