رسائی کے لنکس

مہمند ایجنسی میں 18 عسکریت پسند ہلاک


مہمند ایجنسی میں 18 عسکریت پسند ہلاک
مہمند ایجنسی میں 18 عسکریت پسند ہلاک

پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ لڑاکا ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کی مدد سے پاکستانی فوج نے جمعرات کو افغان سرحدسے ملحقہ قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں طالبان عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کر کے کم از کم اٹھارہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ سے جڑے اس قبائلی علاقے کے سرحدی دیہاتوں میں پاکستانی فوج نے حالیہ دنوں میں القاعدہ اور افغان عسکریت پسندوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کی ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف” سرکاری فوج بھرپور قوت “کا استعمال کررہی ہے ۔ اُن کے بقول حملوں میں پچیس سے زائد جنگجوزخمی ہوئے اور ”آپریشن ابھی جاری ہے“۔

امریکی حکام کا ماننا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں قائم اپنی پناہ گاہوں سے عسکریت پسند سرحد پار افغانستان میں اتحادی افواج پر حملوں میں ملوث ہیں اور وہ پاکستانی حکام پر سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے زور دیتا آرہا ہے۔

XS
SM
MD
LG