رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر ا ٓگیا ، وقوف ِعرفات 5 نومبر کو ہوگا


سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر ا ٓگیا ، وقوف ِعرفات 5 نومبر کو ہوگا
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر ا ٓگیا ، وقوف ِعرفات 5 نومبر کو ہوگا

پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظرا ٓگیا ہے۔ وقوف عرفات ہفتہ 5نومبر کو ہوگا، جبکہ عید الاضحی اتوار 6نومبر کو ہوگی ۔ چاند نظر آنے کا اعلان سعودی حکام کی جانب سے جمعرات کو کیا گیا ۔

دوسری جانب پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اجلاس کے انعقاد کا اعلان مفتی منیب الرحمن نے کیا۔ اعلان کے مطابق ذوالحجہ 1432ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی پاکستان کااجلاس جمعہ28اکتوبربعد نمازِ عصر وفاقی وزارتِ مذہبی اموراسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان اور محکمہ موسمیات کے ماہرین شریک ہوں گے۔ دریں اثناء زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کا اجلاس میٹ کمپلیکس محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG