رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی: گھروں پر گولے گرنے سے چھ ہلاک


پاکستانی حکام کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں مشتبہ شدت پسندوں نے دو مارٹر گولے داغے جو رہائشی علاقے میں گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے عام شہریوں کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ انھوں نے علاقے میں فوجی آپریشن کی حمایت کی تھی۔

مقامی حکام اور قبائلیوں کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند سکیورٹی فورسز کو تو اکثر مارٹر گولوں سے نشانہ بناتے ہیں لیکن ان کی طرف سے داغے جانے والے گولے عام شہریوں کی ہلاکت کا بھی سبب بنتے ہیں۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے خیبر ایجنسی میں کئی چھوٹی بڑی کارروائیاں کر چکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG